بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے اپنے شوہر سیف علی خان کو لے کر بڑا انکشاف کیا ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ شروع میں انہوں نے اپنے شوہر سیف علی خان کا شادی کا آفر ٹھکرا دیا تھا ، کیونکہ وہ اپنے کیریئر کو آگے بڑھانے میں مصروف تھیں ۔
بی ایف ایف شو کے اگلی ایپی سوڈ میں میزبان کمل سدھو نے کرینہ سے یہ سوال کیا ۔
سدھدو نے کرینہ سے پوچھا کہ سیف نے انہیں کس طرح آفر کیا ۔ کرینہ نے کہا کہ ایجنٹ ونود فلم کے اداکار نے انہیں دوبارہ آفر کیا ، کیونکہ پہلی مرتبہ انہوں نے اسے ٹھکرا دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ سیف نے کچھ ماہ بعد پیرس میں مجھے پرپوز کیا ۔