اودے پور:راجستھان کے اودے پور ضلع میں ایک بس کے ٹرک سے ٹکراجانے سے آج پندرہ نیپالی سیاح زخمی ہوگئے ۔
موصولہ اطلاع کے مطابق سیر و سیاحت کے لئے آئے یہ سیلانی گجرات کے راجکوٹ سے نیپال جارہے تھے کہ اودے پور ضلع کے کھیرودا تھانہ علاقہ کے نوانیہ کے پاس ان کی بس آگے چل رہے ایک ٹرک سے ٹکراگئی۔
زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے ۔