زور دار دھماکوں سے 57 ہلاک اور زخمی
عراق کے دارالحکومت بغداد میں شاہراہ فلسطین پر دو سلسلہ وار بم دھماکوں کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے ہیں۔
بغداد سے العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ دونوں بم دھماکے وسطی بغداد کی شاہراہ فلسطین پر واقع وزرارت داخلہ کے ہیڈ کواٹر کے قریب النخیل ٹریڈ سینٹر میں ہوئے۔
عراقی ذرائع کے مطابق ایک دھماکہ بارود سے بھری کار کے ذریعے کیا گیا تھا جب کہ دوسرا دھماکہ کار کار کنگ میں نصب بم سے کیا گیا۔
خیال رہے کہ النخیل ٹریڈ سینٹر کا افتتاح ایک سال قبل کیا گیا تھا۔ شاہراہ فلسطین پر واقع یہ تجارتی مرکز رات گئے تک کھلا رہتا ہے۔ عید الاضحیٰ کے ایام میں تجارتی مرکز میں خریداروں کا بہت زیادہ رش تھا۔
عراقی وزارت داخلہ کے ترجمان سعد معن کا کہنا ہے کہ دھماکوں سے تجارتی مرکز کے اندر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔