یو پی کے عازمین حج کو12لاکھ معاوضہ ملے گا
لکھنؤ۔ اب حج کے دورن عازمین حج کو ہونے والے نقصان کےلئے زیادہ رقم ملے گی۔ حج کمیٹی آف انڈیا نے انکے بیمہ کی رقم3لاکھ سے بڑھا کر10لاکھ کر دی ہے۔ساتھ ہی ریاستی حج کمیٹی یو پی کے عازمین کو 2لاکھ کا معاوضہ الگ سے دے گی۔ ایسے میں یو پی کے عازمین کو12لاکھ کا معاوضہ ملے گا۔
حج کمیٹی آف انڈیا نے حج2015میں ہوئی بھگدڑ کے بعد سعودی عرب میں ملک کے عازمین کی حفاظت کےلئے خصوصی انتظام کی اپیل کی ہے۔ حج کے دوران کسی بھی حادثہ کے شکار ہوئے ملک کے ایک لاکھ20ہزار عازمین حج کے کنبہ والوں کو جو3لاکھ روپے کی مدد ملتی تھی وہ اب10لاکھ ہو گئی ہے۔ مرکزی حج کمیٹی الگ الگ عمر کے مطابق عازمین کو معاوضہ دے گی۔وہیں یو پی حج کمیٹی اپنے عازمین کا فی حج 2لاکھ کا بیمہ کرائے گی۔ سنٹرل حج کمیٹی کی جانب سے سبھی1لاکھ20ہزار عازمین حج کا بیمہ کرا جاتا ہے۔ اس میں دو طرح سے بیمے کی رقم ملے گی۔پہلا بھگدڑ، حادثہ سے موت، حادثے میں جلنے اور دوسرا نجی حادثہ میں کسی اجزا کو نقصان ہونے پر۔ان دونوں کیس میں حج کمیٹی آف انڈیا عمر کے مطابق معاوضہ دیتی ہے۔ اس میں 15برس سے 60برس کی عمر میں سب سے زیادہ، 60سے65برس کی عمر میں اس سے کم اور65برس سے زیادہ کے لئے اس سے بھی کم اور انفینٹ سے15برس تک کےلئے سب سے کم معاوضہدیا جاتا ہے۔
سنٹل حج کمیٹی کے سی ای او عطا الرحمٰن نے سرکولر جاری کرتے ہوئے بیمہ کی رقم بڑھانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ابھی انشورینس کمپنیز سے معاوضہ کےلئے ٹنڈر مانگا گیا ہے۔ریاستی حج کمیٹی کی جانب سے عازمین حج کا 2لاکھ روپےکا بیمہ کرایا جاتا ہے۔ یہ صرف عازمین حج کے ہلاک ہونے پر انکے کنبہ والوں کو دیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ریاستی حج کمیٹی کے سکریٹری زبیر احمد کا کہنا ہے کہ انہیں سنٹرل حج کمیٹی کے ذریعے بڑھائی جانے والی رقم کا علم نہیں ہے۔ انہوں نے بتایا کہانکے یہاں 23ہزار عازمین کا دو لاکھ کا بیمہ کرایا جائے گا۔