گورکھپور: مشرقی اتر پردیش میں گورکھپور کے بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں آج دماغی بخار سے متاثر
چار مزید بچوں کی موت ہونے کے ساتھ اس سال اس مہلک بیماری سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 211 ہو گئی ہے ۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ علاج کے دوران دماغی بخار سے آج مرنے والوں میں گورکھپور کے دو اور دیوریا اور کشی نگر ضلع کا
ایک ایک بچہ شامل ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ یکم جنوری سے اب تک دماغی بخار سے متاثر 820 مریضوں کو بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں علاج
کے لئے داخل کرایا گیا جس میں اب تک 204 بچوں کی موت ہو چکی ہے ۔
میڈیکل کالج میں اس دوران 30 نئے مریضوں کو علاج کے لئے داخل کیا گیا ہے جبکہ اس سے متاثر 120 مریضوں کا
علاج کیا جا رہا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ بابا راگھوداس میڈیکل کالج میں اس سال مشرقی اتر پردیش کے علاوہ بہار اور پڑوسی ملک نیپال کے بھی
مریض علاج کے لئے آئے جس میں بہار کے 100 مریضوں میں 21 اور پڑوسی ملک نیپال کے دو میں ایک مریض کی موت
ہو چکی ہے ۔ میڈیکل کالج میں دماغی بخار کے مریضوں کا آنے کا سلسلہ جاری ہے ۔
اسی درمیان آج میڈیکل کالج کے شعبہ اطفال محکمہ کی صدرڈاکٹر مہیما متل نے دماغی بخار کے مریضوں کی بڑھتی تعداد
کے پیش نظر کالج میں ڈاکٹروں اور ملازمین کی تعداد بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے ۔