انہوں نے بتایا کہ سرکاری ڈھانچوں کی نشاندہی کا عمل جاری ہے جہاں شیلنگ سے متاثرہ لوگوں کو اکامڈیٹ کیا جائے گا’۔جموں میں بین الاقوامی سرحد کے آر ایس پورہ اور ارنیہ سیکٹروں اور ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر میں بھارتی اور پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری کا سلسلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی رات شروع ہوا۔جمعرات کو گولہ باری کے تبادلے میں سرحد کے دونوں طرف تین عام شہری اور بی ایس ایف کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ 10 دیگر زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں ایک بی ایس ایف اہلکار بھی شامل تھا۔