انہوں نے بتایا ‘آر ایس پورہ اور ارنیہ میں پاکستانی فائرنگ میں 2 عام شہری ہلاک جبکہ متعدد دیگر زخمی ہوگئے ہیں’۔ ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے ۔انہوں نے بتایا ‘سرحدوں پر تعینات بی ایس ایف اہلکار سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ کا موثر اور منہ توڑ جواب دے رہے ہیں’۔
سرکاری ذرائع نے مہلوکین کی شناخت 50 سالہ بچھنو دیوی زوجہ جیت راج ساکنہ سائی خرد ارنیہ اور 25 سالہ ساحل ولد کرشن لال ساکنہ کورتانہ آر ایس پورہ کے بطور کی ہے ۔بعض زخمیوں کی شناخت 55 سالہ جیت راج ولد روی کمار اور 50 سالہ کرشن لال ساکنہ آر ایس پورہ، 52 سالہ نانک راج ساکنہ ماہا شاہ، 35 سالہ رنجیت سنگھ ساکنہ کوکھری چک رام گڑھ سانبہ کے بطور کی گئی ہے ۔