بی ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل کے کے شرما نے جمعرات کو جموں وکشمیر میں پاکستان کے ساتھ لگنے والی ایل او سی اور بین الاقوامی سرحد کی صورتحال کو کشیدہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر تعینات بی ایس ایف اہلکار سرحد پار پاکستان سے ہونے والی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دے رہے ہیں۔
ضلع پونچھ میں ایل او سی کے چکاں دا باغ میں منگل کی شام کو پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں فوج کا ایک افسر زخمی ہوا، جس کی شناخت مراٹھا لائٹ انفینٹری کے کیپٹن بنگوریہ کے بطور کی گئی تھی۔
پونچھ میں فائرنگ کا یہ واقعہ بھارتی فوج کے اس دعوے کے ایک روز بعد پیش آیا جس میں پاکستان کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کے جواب میں ایک میجر سمیت سات پاکستانی فوجیوں کو ہلاک جبکہ چار دیگر کو زخمی کردینے کی بات کہی گئی تھی۔