انہوں نے بتایا ‘سانبہ میں پاکستانی فائرنگ کے نتیجے میں 173 بٹالین بی ایس ایف سے وابستہ ہیڈ کانسٹیبل جگویر سنگھ جاں بحق ہوا ہے ‘۔
انہوں نے بتایا ‘جگویر سنگھ کو ضلع اسپتال سانبہ لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا’۔سرکاری ذرائع نے بتایا ‘پاکستان کی جانب سے جمعہ کی صبح جموں کے ارنیہ و آر ایس پورہ سیکٹروں، ضلع سانبہ کے رام گڑھ سیکٹر اور ضلع کٹھوعہ کے ہیرا نگر سیکٹر میں سرحدی دیہات کو نشانہ بناکر شدید گولہ باری کی’۔