جموں میں سرحدیں گولہ باری سے لرز اٹھیں

بی ایس ایف کے ایک عہدیدار نے یو این آئی کو بتایا ‘رام گڑھ میں چلریاں پوسٹ میں تعینات ہیڈ کانسٹیبل جگویر سنگھ زخمی ہوا۔ اسے ضلع اسپتال منتقل کیا گیالیکن وہ جانبر نہ ہوسکا’۔انہوں نے بتایا کہ رام گڑھ کے ملو چک اور نانگا پوسٹ میں پاکستانی فائرنگ سے دو بی ایس ایف اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ کٹھوعہ ضلع میں سرحد پار سے ہونے والی فائرنگ میں ایک کمسن لڑکی سمیت پانچ عام شہری زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا ‘احتیاطی طور پر سرحدی اضلاع میں بین الاقوامی سرحد کے نذدیک واقع سبھی تعلیمی ادارے اگلے احکامات تک بند کئے گئے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *