رواں سال عازمین حج کا منیٰ پہنچنے کا مرحلہ ہفتے کی شب مکمل ہو گیا اور آج لاکھوں فرزندان توحید حج کا رکن اعظم وقوف عرفات ادا کریں گے۔ حجاج کرام غروب آفتاب تک عرفات میں ہی قیام کریں گے اور پھر مزدلفہ روانیں ہوجائیں گے۔ مزدلفہ میں مغرب اور عشاء کی نمازیں ادا کر کے وہاں رات گزاریں گے اور پیر کی صبح بعد نماز فجر منی کا رخ کریں گے۔
اس سے قبل مکہ مکرمہ کے گونر شہزادہ خالد الفیصل نے حج کے ابتدائی ایام کے لیے سکیورٹی منصوبے کے کامیاب ہونے اور تمام عازمین حج کے بحفاظت اور سہولت کے ساتھ مکہ سے منی پہنچنے کا اعلان کیا۔
عازمین حج نے ہفتے کی رات منی میں گزاری اور اتوار کی صبح عرفات کے لیے روانہ ہو گئے۔