سان فرانسسکو کے ہوٹل میں روبوٹ بٹلر نے روم سروس کی ڈیوٹی سنبھال لی ہے اور وہ ہوٹل میں ویٹرزکی جگہ خدمات سر انجام دیں گے۔
امریکی شہرسان فرانسسکو کے دی الوفٹ(The Aloft) ہوٹل میں روبوٹ بٹلر نے ڈیوٹی سنبھال لی ہے۔سینسررز لیزر اور وائی فائی ٹیکنالوجی سے لیس بوٹلر نامی یہ روبوٹ بٹلر لفٹ استعمال کرتے ہوئے ہوٹل کے مختلف فلورز پر جاتا ہے اور مہمانوں کو انکی مطلوبہ اشیاء مہیا کرتا ہے۔
ہوٹل کے عام ویٹرز کی طرح ڈیوٹی کرتے اس روبوٹ کو ٹپ دینے کی کوئی ضرورت نہیں بلکہ سروس کے معیار سے مطمئن یا بیحد خوش ہونے پر اسے فائیو اسٹار تک ریٹنگ دی جاسکتی ہے جبکہ ٹیکنالوجی سے لیس اس ماڈرن دور میں ٹوئٹ کرکے بھی بوٹلر روبوٹ کی خدمات کا اعتراف کیا جاسکتا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اس ہی ہوٹل کی کیلی فورنیا میں واقع برانچ نے دنیا کا پہلا روبوٹ بٹلر متعارف کروایا تھا۔