طرابلس؛ سرتے شہر کو دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ (داعش) سے آزاد کرانے کے لئے جدوجہد کر رہے لیبیا سیکورٹی فورس نے آج کہا کہ اس نے شہر کے مرکز میں ایک بڑی کانفرنس ہال کے احاطے پر قبضہ کر لیا ہے ۔ سرتے کے مذکورہ اوگا ڈوگا مرکز کے علاوہ ہسپتال اور یونیورسٹی عمارتوں پر پھر سے لیبیا سیکورٹی فورسز کا قبضہ حالیہ دنوں میں اس کی بڑی کامیابی مانی جائے گی۔ اس کے علاوہ امریکہ نے بھی دس دن پہلے سرتے میں ہوائی حملہ شروع کیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز کے میڈیا دفتر کے ایک ترجمان ریڈا عیسی نے کہا، “ہمارے سیکورٹی فورسز نے پورے اوگا ڈوگا احاطے پر کنٹرول کر لیا ہے ۔ وہ احاطے سے کچھ دور آگے بھی بڑھ چکے ہیں۔ مرحوم آمر معمر قذافی کے آبائی شہر سرتے میں بڑے گنبدوں والا اوگا ڈوگا کااحاطہ شہر کے لینڈ مارک کی طرح ہے ۔ گزشتہ سال شہر پر کنٹرول کے بعد داعش اس مرکز کا استعمال اجلاسوں اور مذہبی تعلیم کے لئے کرتا تھا۔ شام اور عراق میں پسپا ہورہے داعش کے لئے سرتے شہر میں ہار کسی بڑے جھٹکے کی طرح ہو گا۔اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ لیبیا حکومت کے لئے یہ بڑی کامیابی ہے جس نے اپنے اقتدار کو قائم کرنے کے لئے مسلسل جدوجہد کیا اور انتہا پسند مسلح گروہوں کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔