بولی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اپنے ہولی وڈ پروجیکٹس کے باعث طویل عرصے تک کسی بولی وڈ فلم کا حصہ نہیں بن پائیں، تاہم اب وہ دوبارہ بہت تیزی سے بولی وڈ فلمیں سائن کرنے میں مصروف ہیں۔
اداکارہ بہت جلد سلمان خان کے ساتھ 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کا آغاز کریں گی، اور اب انہوں نے بھارت کے بعد ایک اور بولی وڈ فلم کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
پریانکا کی اس فلم کا نام ’دی سکائی از پنک‘ ہے، جس کی ہدایات شونالی بوس دیں گی۔
اداکارہ نے اس فلم کے اسکرپٹ کی تصویر اپنے انسٹاگرام پر شیئر کرکے سوشل میڈیا پر اپنی نئی فلم کا اعلان کیا۔
یاد رہے کہ پریانکا کی امریکی سیریز ’کوائینٹیکو‘ کا اختتام ہوچکا ہے، جس کے تین سیزن سامنے آئے۔