واقعی تھی تو یہ محض چھاسٹھ کلومیٹر کی دوڑ لیکن ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کے پہلے دن نے واضع کر دیا کہ برف پوش چوٹیوں میں گھرے دلکش قراقرم ہائی وے پر سائیکل چلانا کوئی خالہ جی کا گھر نہیں۔
یہ سو سے زائد پیشہ ور سائیکل سواروں اور چالیس کے قریب ‘شوقیہ فنکاروں’ کے صبر، سیمٹنے اور طاقت کا امتحان تھا جو انہوں نے دو سے لے کر چھ گھنٹوں میں اپنے اپنے بس کے مطابق پورا کیا۔
پہلی ٹور ڈی خنجراب سائیکل ریلی کا شمالی علاقہ جات میں جمعے کو کئی ماہ کی عرق ریز تیاریوں کے بعد آغاز یقیناً ایک تاریخی دن تھا۔