لکھنؤ۔ پی سی سی میٹنگ میں راہل گاندھی کو قومی صدر بنانے کی تجویز منظور. اتر پردیش سے ریاستی کانگریس کمیٹی کے کارکنوںکی آج ریاستی ہیڈ کوارٹر پر ایک نشست منعقد ہو ئی ۔ ریاست بھر سے آئے پی سی سی نمائندوں اور ضلع شہر صدر ریاستی کانگریس کے تنظیمی چنائو افسر کشور اپادھیائے سابق وزیر ایم اے خان ، سریش شٹی ، سابق وزیر اور ریاستی چنائو افسران کی مو جودگی میں اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر راج ببر کی قیادت میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی نائب صدر راہل گاندھی جی کو قومی صدر بنائے جانے کے لئے رکھی گئی تجویز اور کانگریس کے لیڈر رام کرشن دیویدی نے ریاستی کمیٹی کے صدر کی تقرری وریاستی کانگریس کمیٹی کے چنائو افسر کا حق قومی صدر سونپا جائے ۔ ان دونوں تجویز کی نمائندوںنے ہاتھ اٹھاکر بااتفاق رائے سے حمایت کی ۔ نشست کا نفاذ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے تنظیم چنائو کے ریاستی چنائو افسر کشور اپادھیائے سابق وزیر اور ریاستی کانگریس کے سکریٹری و تنظیمی چنائو انچارج ہنو مان تر پاٹھی نے کیا ۔ریاستی کانگریس کے تر جمان امر ناتھ اگر وال نے بتایا کہ آج ریاستی کانگریس کمیٹی کی عام سبھا کو خطاب کر تے ہو ئے ریاستی کانگریس صدر راج ببر نے کہا کہ بیشک 1885 میں قائم کانگریس میں بابائے قوم مہاتما گاندھی جی کے آنے کے بعد سال 1921 سے تنظیمی چنائو کا آغا ز ہوا ۔ جو عظیم رسم آج بھی قائم ہے ۔ اور آج میں اس تاریخی موقع پر سبھی ریاستی چنائو افسران کا شکر یہ ادا کر تا ہوں ۔ سبھی سینئر لیڈر اور پی سی سی رکن جو موجود ہیں خیرمقدم کرتاہوں ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سنجے سنگھ ، ممبر اسمبلی ارادھنا مشرا مو نا ، دیپک سنگھ ، راج بہادر ، وغیرہ نے اپنے خیالات ا ظہار کیا ۔