اورنگ آباد کے تاج کہلانے والے بی بی کے مقبرے میں واقع دو مساجد کو آباد کرنے کے مطالبہ میں شدت آتی جارہی ہے ۔ پہلے پرنس یعقوب حبیب طوسی نےاس معاملہ کو اٹھایا ، تو اب اورنگ آباد کی سماجی تنظیمیں بھی اس ماملہ پر اٹھ کھڑی ہوئی ہیں ۔
اس سلسلے میں نوجوانوں کے ایک وفد نے محکمہ آثار قدیمہ کے سپریٹنڈنٹ کو میمورنڈم پیش کر کے مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت کا مطالبہ کیا ۔
تاج دکن کہلانے والے بی بی کے مقبرے میں واقع دو مساجد ویران پڑی ہوئی ہیں ۔ سن 1965 تک ان مساجد میں باضابطہ پنچ وقتہ نماز ادا کی جاتی تھی ۔
لیکن بی بی کا مقبرہ محکمہ آثار قدیمہ کی تحویل میں جانے کے بعد ان مساجد میں نماز کی ادائیگی پر روک لگا دی گئی۔ گزشتہ سات دہائیوں سے یہ مساجد ویران ہیں۔