لکھنؤ۔ مسلم مجلس مشاورت کی لکھنؤ میٹنگ میں سیاسی پارٹیوں کی حمایت پرغوروخوض کیا گیا۔ یوپی اسمبلی انتخابات کے پیش نظر آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کی یوپی شاخ نے لکھنؤ میں ایک اہم میٹنگ کی ہے۔
اس میٹنگ میں مسلم مجلس مشاورت کی مجلس عاملہ کے ارکان نے ایک طویل مدتی منصوبہ تیارکیا ہے ۔ میٹنگ میں یہ طے پایا گیا کہ جو بھی پارٹی ان کے دو اہم مطالبات پرعمل آوری کا وعدہ کرے گی، الیکشن میں مسلم مجلس مشاورت اس پارٹی کی حمایت کا اعلان کریگی۔
ان دو مطالبات میں ایک تو یہ ہے کہ آئین کے آرٹیکل341 میں ترمیم کرکے دیگرمذاہب کے دلتوں کے مساوی ہی مسلم دلتوں کو بھی حقوق دئے جائیں اوردوسرا مطالبہ یہ ہے کہ 27 فیصد اوبی سی ریزرویشن کوٹے میں سے 20 فیصد کوٹہ پسماندہ ترین طبقات کے لئے مختص کیا جائے۔