طرابلس۔ سرت کے شہر میں واقع سینٹر کانووکیشن ہال پر قبضہ کرکے وہاں سے اسلامی اسٹیٹ (داعش) کو بھگانے کے ٹھیک ایک دن بعد لیبیا کی فوج اور داعش کے درمیان نئے سرے سے تصادم شروع ہو گیا ہے ۔ امریکہ کی حمایت یافتہ لیبیا حکومت سے منسلک فوج نے بدھ کو شہر میں دہشت گرد گروہ کے تسلط کی علامت کانووکیشن ہال کے علاوہ کئی اہم مقامات پر بھی قبضہ کر لیا تھا۔ وہاں گزشتہ کئی ہفتوں سے جنگ جاری ہے ۔
گذشتہ یکم اگست سے امریکہ نے بھی اسلامی اسٹیٹ کے خلاف فضائی حملے شروع کر دیا ہے ۔ امریکہ کی حمایت یافتہ فوجیوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہوں نے داعش سے شمالی افریقہ میں “سب سے اہم گڑھ” کو بھی آْزاد کرا لیا تھا۔ لیکن لیبیا کے فوجیوں کو اب بھی سرت کے وسط میں واقع اسلامک اسٹیٹ کے کئی ٹھکانوں پر کنٹرول حاصل نہیں ہوا ہے ۔ سرت مہم کے ترجمان ریڈا اسسا نے کہا کہ سرت بندرگاہ کے پاس کل ایک ہوٹل اور گیسٹ ہاؤس کی طرف بڑھ رہے فوجیوں کو دہشت گردوں کے ساتھ ہلکی جھڑپ ہوئی۔ فوجیوں کے مطابق انہوں نے ایریا ایک اور تین میں اپنا تسلط قائم کر لیا ہے لیکن دو اضلاع میں اب بھی دہشت گردوں کا قبضہ ہے ۔ تاہم ،سرت کی شکست سے داعش کو بڑا جھٹکا لگا ہے ۔