کورٹ نے کہا کہ ایسی صورت میں کیا کیا جانا چاہئے ؟ اس پر صحافیوں کا کہنا تھا کہ اس معاملہ میں دہشت گردی کا کیس بھی بنتا ہے اور عدالت کی توہین کا معاملہ بھی ہو سکتا ہے ۔ اینکرز حامد میر نے کورٹ سے کہا کہ، ”آپ کو ڈاکٹر شاہد مسعود کو معافی کا موقع دیں.” تاہم، مسعود نے کورٹ سے معافی مانگنے سے ا نکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے الزامات پر قائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ڈیولپنگ کہانی ہے اور انہوں نے جو کہا ہے ، وہ اس پر قائم ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے ملزم کے اکاونٹس کی معلومات کے بعد سپریم کورٹ نے صحافی شاہد مسعود کے الزامات کے لئے ایک تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی۔وہیں دوسری جانب ، قتل معاملے کی تحقیقات کر رہی جے آئی ٹی سے پوچھا گیا کہ پولیس کتنے دن میں کیس کی چارج شیٹ داخل کر سکتی ہے ۔