کورٹ نے معاملے کی جانچ کے لئے قائم کی گئی جے آئی ٹي کے پاس صحافی مسعود کو ثبوت پیش کرنے کو کہا۔ اس کے بعد مسعود نے کہا کہ انہیں جے آئی ٹی پر اعتماد نہیں ہے کیونکہ اس کے رکن اتنے قابل اعتماد نہیں ہیں۔ کورٹ نے مسعود کے الزامات کی تحقیقات کے لئے بشیر میمن کی صدارت میں ایک اور جے آئی ٹی تشکیل دی اور انہیں حکم دیا کہ وہ ان کے سامنے پیش ہوں۔
کورٹ نے کہا کہ اگر شاہد مسعود کے الزام صحیح ثابت ہوئے تو ان کی تعریف کی جائے گی اور اگر غلط ثابت ہوئے تو ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ کورٹ میں مسعود کے پروگرام کی کلپ بھی چلائی گئی۔ کورٹ میں سینئر اینکروں اور صحافیوں سے بھی غلط خبر دیئے جانے اور صحافت کے اصولوں پر بات کی گئی۔