فضائی میزبانوں اور دیگر فضائی عملے کے لیے دنیا بھر میں ریٹائرڈ ہونے کی عمر بھی متعین ہوتی ہے، اور زیادہ تر فضائی عملے کے ارکان 60 برس کی عمر میں ریٹائرڈ ہوجاتے ہیں۔
تاہم ایک امریکی ایئرہوسٹس ایسی بھی ہیں، جو 81 سال کی ہوجانے کے باوجود ریٹائرڈ نہیں ہوئیں، اور نہ ہی وہ مزید 8 سال تک ریٹائرڈ ہونے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جی ہاں امریکی خاتون بیٹ نیش کو دنیا کی عمر رسیدہ ترین فضائی میزبان کہا جا رہا ہے۔