میں اس بارے میں کافی عرصے سے سوچ رہی تھی اور اب میں نے بالآخر اس مسئلے پر اپنے تصورات تحریر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکول سیکھنے کا پلیٹ فارم ہے، ہے ناں؟ لیکن سیکھنے کا مطلب ریاضی کے فارمولے، فزکس کی ایکوئیشنز، کیمسٹری کے ری ایکشن یا پھر برِصغیر کی تاریخ کو رٹ لینا نہیں ہے، بلکہ سیکھنے سے ہمیں زندگی میں مختلف کام کرنے کا طریقہ آتا ہے،
کہ آپ کیسے اپنے لیے اس وقت راستہ بنا سکتے ہیں جب آپ کی مدد کے لیے کوئی موجود نہ ہو۔ پھر جب آپ باہر نکلیں اور نئے اور پریشان کن چیلنجز سے واسطہ پڑے تو آپ کس طرح ایک پُراعتماد اور متوازن شخصیت بن کر اُبھر سکتے ہیں۔