کئی صارفین نے لکھا کہ وہ اس میچ کا ‘بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔’
خیال رہے کہ آئی پی ایل کے ایک میچ میں سب سے زیادہ 175 رنز بنانے کا ریکارڈ کرس گیل کے نام ہے۔ اس کے علاوہ گیل نے آئی پی ایل میں سب سے زیادہ چھکے بھی مارے ہیں۔
گذشتہ رات رواں آئی پی ایل کی دوسری سنچری چنئی سپر کنگز کی جانب سے آسٹریلوی آل راؤنڈر شین واٹسن نے راجستھان رائلز کے خلاف بنائی۔