وریندر سہواگ: میں نے گیل کو لے کر آئی پی ایل کو بچا لیا

انڈیا کے جارحانہ بیٹسمین اور کنگز الیون پنجاب کے مینٹور وریندر سہواگ کا کہنا ہے کہ انھوں نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بچا لیا ہے۔

انھوں نے یہ بات ویسٹ انڈیز کے بیٹسمین کرس گیل کی جانب سے آئی پی ایل کے رواں سینزن میں پہلی سنچری بنانے کے بعد ایک ٹویٹ میں کہی۔

سہواگ نے اپنے انداز میں لکھا: ‘میں نے ہنری گیل کو منتخب کر کے آئی پی ایل کو بچا لیا۔’

 

اس کے جواب میں فورا ہی گیل نے ‘ہاں’ کہا جس کے بعد ان دونوں کے ٹویٹس کو ہزاروں بار لائیک اور ری ٹویٹ کیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *