وریندر سہواگ: میں نے گیل کو لے کر آئی پی ایل کو بچا لیا

آئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیے تمام ٹیموں میں سے کسی نے بھی کرس گیل کو نہیں خریدا جبکہ کنگز الیون پنجاب نے بالکل آخر میں ان کی خدمات حاصل کیں۔

 

گیل نے اپنے پہلے ہی میچ میں چینئی سپر کنگز کے خلاف نصف سنچری بنائی تو دوسرے میچ میں حیدرآباد کے خلاف سنچری بنائی جو آئی پی ایل کے رواں سیزن کی پہلی سنچری تھی۔

 

کرس گیل نے نئے انداز میں اپنی نصف سنچری اور سنچری کا جشن منایا۔ انھوں نے بیٹ کو دونوں ہاتھوں لے کر ایسے ہلایا جیسے کسی بچے کو گود میں رکھ کر ہلا رہے ہوں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *