آئی پی ایل کے رواں سیزن کے لیے تمام ٹیموں میں سے کسی نے بھی کرس گیل کو نہیں خریدا جبکہ کنگز الیون پنجاب نے بالکل آخر میں ان کی خدمات حاصل کیں۔
گیل نے اپنے پہلے ہی میچ میں چینئی سپر کنگز کے خلاف نصف سنچری بنائی تو دوسرے میچ میں حیدرآباد کے خلاف سنچری بنائی جو آئی پی ایل کے رواں سیزن کی پہلی سنچری تھی۔