قبائلی علاقوں میں ایک لوویہ اسکول کھولے جائیں گے اور نو ودیہ ودیالیہ جیسا نظام ہوگا ۔ ان اقدامات کے اعلان کے بعد اب مانا جارہا ہے کہ ان علاقوں میں تعمیر کی سطح میں بہتری آئے گی ۔
مرکزی وزیر ارون جیٹلی نے بجٹ میں تعلیم کو لے کرکئی اعلانات کئے ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر کے دوران کہا کہ 2022 تک ایجوکیشن سسٹم کو سدھارنے کیلئے ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے ۔ ساتھ ہی ساتھ حکومت کئی نئی اسکیمیں بھی لانچ کرنے کی تیاری میں ہے ۔
اسمارٹ سٹی مشن کیلئے حکومت 2.04 لاکھ کروڑ روپے خرچ کرے گی۔ مدرا لون اسکیم کے تحت سال 2018-19 میں حکومت تین لاکھ کروڑ روپے کا لون دے گی ۔ تاکہ زیادہ سے زیادہ تعداد میں روزگار کے مواقع پیدا ہوسکے : جیٹلی
ریلوے کی سبھی پٹریوں کو براڈ گیج میں تبدیل کیا جائے گا ۔ سبھی ٹرینوں میں وائی فائی اور سی سی ٹی وی کیمرے لگائے جائیں گے : ارون جیٹلی
گنگا کےکنارے آباد گاوں میں بیت الخلا بنوانے پر زور ، میڈیم اور چھوٹی صنعتوں کیلئے خصوصی امداد ے تحت 3794 ہزار کروڑ روپے الاٹ ۔ دلتوں کیلئے 56 ہزار کروڑ روپے کا فنڈ ۔ آدیواسیوں کیلئے 39135 کروڑ روپے کا فنڈ : ارون جیٹلی
عوامی فلاحی اسکیموں پر حکومت اپنا خرچ بڑھائے گی ۔ حکومت اگلے تین سالوں کے دوران سبھی ملازمین کیلئے ای پی ایف کے تحت 12 فیصدی کا کنٹری بیوشن دے گی : ارون جیٹلی
حکومت ملک کے 96 اضلع میں 2600 انڈر گراونڈ واٹر ایری گیشن پلان کا الاٹمنٹ کرے گی ۔ مالی سال 2018-19 کیلئے حکومت نے صحت اور تعلیم سے وابستہ پروگراموں کیلئے 1.38 لاکھ کروڑ روپے مختص کئے ۔