بجٹ کی اہم باتیں :۔
تنخواہ یافتہ افراد کیلئے 40000 روپے تک کا اسٹینڈرڈ ڈیٹکشن ۔ تنخواہ یافتہ افراد کیلئے ٹرانسپورٹ اور میڈیکل بل جیسے مدوں میں 40000 روپے تک کا اسٹینڈرڈ ڈیٹیکشن ۔
انکم ٹیکس کی شرحوں میں کوئی تبدیلی نہیں ۔ سینئر سٹیزن کیلئے کئی معاملات میں چھوٹ دی گئی : جیٹلی
سو کروڑ والی کسان کمپنیوں کو چھوٹ ملے گی۔ 250 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والی کمپیوں کو 25 فیصدی ٹیکس چھوٹ : جیٹلی
اس مالی سال کیلئے اخراجات کا ریوائزڈ تخمینہ 21.57 لاکھ کروڑ روپے لگایا گیا ہے ۔ ڈیٹ ٹو جی ڈی پی تخمینہ کو کم کرکے 40 فیصدی کرنے کا ہدفت ہے ۔ جیٹلی
صدر جمہوریہ کی تنخواہ بڑھا کر پانچ لاکھ روپے ماہانہ کردی گئی ہے ۔ وہیں نائب صدر کی تنخواہ چار لاکھ روپے ماہانہ کی گئی ہے : وزیر خزانہ
ڈائریکٹ ٹیکس کلیکشن میں 12.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔ 85.9 لاکھ نئے ٹیکس دہندگان حکومت سے جڑے : ارون جیٹلی
بھارت نیٹ کے تحت ایک لاکھ گرام پنچایتیں جڑیں گی ۔ سبھی ٹول پلازہ پر ای پیمنٹ کی سہولت ہوگی ۔ سرحد پر سڑک بنانے پر زور : ارون جیٹلی
آدھار کو کارپوریٹ سیکٹر سے جوڑا جائے گا ۔ سبھی کمپنیوں کیلئے ایک یونیک آئی ڈی ہوگی ۔ یہ کام ایک اسکیم کے تحت کیا جائے گا : جیٹلی
ائیر پورٹ اتھاریٹی آف انڈیا کے 124 ائیر پورٹ ہیں ۔ انہیں پانچ گنا بڑھایا جائے گا۔ ہم چاہتے ہیں کہ ایک سال میں 100 کروڑ لوگ ہوائی سفر کریں : ارون جیٹلی