اسی وجہ سے بازار میں الگ الگ فارمیٹ اور الگ الگ دکھنے والے سکے موجود ہیں۔ 10 روپے کے سکوں کی بات کریں تو فی الوقت 14 طرح کے الگ الگ سکے آر بی آئی کی طرف سے جاری کئے گئے ہیں۔ ایسے میں 10 روپے کے جتنے بھی سکے اس وقت بازار میں چل رہے ہیں وہ سبھی اصلی ہیں۔
آر بی آئی کا قانون
آر بی آئی کے قوانین کے مطابق اگر کوئی شخص چلن میں موجود کرنسی لینے سے منع کرتا ہے ، تو اس کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 124 اے کے تحت معاملہ درج کیا جاسکتا ہے ۔ آر بی آئی کا کہنا ہے کہ وہ اس قانون کا سختی سے نفاذ کرے گا۔