ریزرو بینک آف انڈیا نے 10 روپے کے سکوں کو لے کر جاری کیا نیا حکم ، اب ڈرنے کی ضرورت نہیں

نئی دہلی : ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی ) نے 10 روپے کے سکوں کو لے کر نیا حکم جاری کیا ہے۔ آر بی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کسی بھی تاجر یا عام آدمی کو 10 روپے کے سکوں کے لین دین سے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ چلن میں موجود سبھی 10 روپے کے سکے اصلی ہیں اور کوئی بھی بینک انہیں جمع کرنے سے انکار نہیں کرسکتا ہے۔

 غور طلب ہے کہ کئی جگہوں پر عام آدمی اور تاجر 10 روپے کے سکوں کے اصلی ہونے پر شک کرر ہے ہیں اور انہیں لینے سے انکار کررہے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *