بل گیٹس نے یہ گھر 1988 ءمیں 2 ملین ڈالر میں خریدا تھا اور7 سال بعد ہی اس کی مالیت 63 ملین ڈالر ہوچکی تھی۔ آپ کی معلومات میں اضافہ کرتے چلیں کہ بل گیٹس سالانہ ایک ملین ڈالر پراپرٹی ٹیکس ادا کرتے ہیں۔
گھر کا اندرونی خاکہ
بیڈروم ،باتھ روم اور کچن: شاندار خصوصیات لیے بل گیٹس کا یہ پرتعیش گھرروئے زمین پر انتہائی منفرد اہمیت کا حامل ہے جس میں 24 باتھ روم اور صرف 7بیڈروم ہیں۔24باتھ روم اور 7بیڈروم سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ہر کمرے میں کم از کم تین باتھ موجود ہیں جن میںسے 10 بڑے اور 14 چھوٹے ہیں۔باتھ روم کی اتنی بڑی تعدادیہ بتاتی ہے کہ بل گیٹس کی فیملی روزانہ کی بنیاد پر پورے مہینے الگ الگ باتھ روم استعمال کرسکتی ہے۔گھر کے مختلف حصوں میں 6 کچن بھی تعمیرکیے گئے ہیں۔