دنیا کے امیرترین شخص کے گھر کی کیفیت

گھر کی دیواریں:بل گیٹس چونکہ خفیہ ٹیکنالوجیز کے شیدائی ہیں، یہی وجہ ہےکہ ان کے گھر کی دیواریں خفیہ اسپیکرز سے آراستہ ہیں- ان اسپیکر زسے گانوں کی ہلکی ہلکی آواز آتی رہتی ہے جنہیں مہمان اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کرسکتا ہے-یہی نہیں دیواروں میں موجود پینٹنگ آرٹ ورک کو بھی اپنی مرضی اور پسند کے مطابق ڈھالا جاسکتا ہے۔

 

ہریالی میں گھرا:بل گیٹس کا زیناڈو گھر واشنگٹن جھیل کے کنارے قائم ہے،چنانچہ ان کے گھر کا زیادہ تر حصہ درختوں اور ہریالی سے گھرا ہوا ہے- درختوں کے درمیان ہونےکے سبب یہ گھر کافی متاثر کن محسوس ہوتا ہے۔

اگر بات کی جائے گارڈننگ کی تو’میپل ٹری‘ بل گیٹس کے پسندیدہ ہیں، جن کی دیکھ بھال کے لیےبھی جدید ٹیکنالوجی سسٹم موجود ہے ۔یہ سسٹم ان پودوں کی چوبیس گھنٹے دیکھ بھال کرنے اور ان کے مرجھانےیاسوکھنے پر خود بخود پانی دیتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *