جگہ، رقبہ اور انفرادیت
66,000اسکوائر فٹ کے رقبے پر مشمل بل گیٹس کا گھر’’زیناڈو ‘‘ واشنگٹن کی ایک جھیل کے کنارے واقع ہے۔ اس گھر کی اہم خاصیت اُس کی چھت ہے ،جس کے باعث یہ سرد موسم میں گرم اور گرم موسم میں اندر سے ٹھنڈا رہتا ہے ۔
بل گیٹس کا گھر جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اور 21 ویں صدی کی ان آسائشات سے مزین ہے جو عام افراد کے لیےابھی متعارف بھی نہیںکروائی گئیں ۔1988ءمیںاس گھر کی تعمیر شروع کی گئی اور سات سال کی طویل محنت کے بعد یہ منصوبہ تکمیل کو پہنچا۔