نئی دہلی:وزیر اعظم نریندرمودی نے جسمانی معذوراولمپک کھلاڑی دیویندر جھاجھریا کو رئیو پیرالمپکس 2016 میں گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباددی ہے ۔ دیویندر جھاجھریا کے نام تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا :” رئیو پیرالمپکس میں دیویندرجھاجھریا نے اپنے بے مثال فن کے مظاہرے کے ذریعہ گولڈ میڈل جیت کر جو تاریخی موقع فراہم کیا ہے ،اس کے لئے وہ حقیقی مبارکباد کے مستحق ہیں اور ہم سب کو ان پر فخر ہے