
الاحتلال يفجر منزل الشهيد محمد طرايرة في الخليل
الوقت – یورپی یونین نے الخليل شہر میں فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کئے جانے کی مذمت کی ہے۔
یورپی یونین کی جانب سے جاری بیان میں اسرائیل کے ہاتھوں الخليل شہر سمیت فلسطینی انتظامیہ کے زیر انتظام علاقوں میں فلسطینیوں کے رہائشی گھروں کو تباہ کئے جانے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔ اس بیان میں آیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے گھروں کے منہدم کئے جانے کا افسوناک سلسلہ جاری سال بھی جاری ہے اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
یورپی یونین نے پورے مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے گھروں خاص طور پر یورپی یونین کے تعاون سے بننے والی عمارتوں کو منہدم کئے جانے کے سلسلہ کو فوری طور پر بند کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی حکام کو بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کا احترام کرتے ہوئے فلسطینیوں کے گھروں اور ان کے املاک کی توڑ پھوڑ کا سلسلہ بند کر دینا چاہئے۔
واضح رہے کہ درجنوں اسرائیلی فوجیوں نے الخليل شہر کے جورہ علاقے کا محاصرہ کرنے کے بعد فلسطینیوں کے گھروں کو منہدم کرنا اور پانی کے کنوؤں کو بند کرنا شروع کر دیا ہے۔ اسرائیل کی اس کارروائی کا مقصد نئی اسرائیلی کالونیوں کی تعمیر کے لئے فلسطینیوں کو ان کے آبائی مقامات سے فرار پر مجبور کرنا ہے۔