نائیجیریا میں ایک بار پھر لوگوں نے بڑی تعداد میں فوج اور سیکورٹی اہلکاروں کے مظالم کے خلاف مظاہرے کئے ہیں
سنیچر کو نائیجیریا کی اسلامی تحریک کے سربراہ اور شیعہ مسلمانوں کے بزرگ مذہبی پیشوا آیت اللہ شیخ ابراہیم زکزکی کے حامیوں نے ان کی رہائی کے حق میں اور سیکورٹی اہلکاروں کے تشدد کے خلاف زبردست مظاہرے کئے- آیت اللہ زکزکی کے حامیوں نے خاص طور سے زاریا شہر میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا انعقاد کیا – مظاہرین نے آیت اللہ زکزکی کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا اور نائیجیریا کی فوج کے خلاف زبردست نعرے بازی کی- قابل ذکر ہے کہ نائیجیریا میں آیت اللہ زکزکی کی رہائی کے لئے مسلسل مظاہرے ہو رہے ہیں –