کلکتہ۔ موہن بھاگوت کا کہنا ہے کہ آر ایس ایس کسی مذہب کے خلاف نہیں ہے وہ صرف ہندوؤں کیلئے کام کرتی ہے۔ راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت نے آج کہا ہے کہ آر ایس ایس ملک کے کسی بھی مذہبی طبقات کے خلاف نہیں ہے اور نہ ہی وہ کام کرتی ہے بلکہ آر ایس ایس صرف ہندو کمیونیٹی کی ترقی کیلئے کام کرتی ہے۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت کلکتہ میں ہیں ۔
ان کا یہ بیان اس وقت آیا ہے جب ترنمول کانگریس اور بی جے پی کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔ کل ہی کلکتہ ہائی کورٹ نے کلکتہ پولس کے انکار کے بعد آر ایس ایس کو بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں ریلی کرنے کی مشروط اجازت دی ہے۔ کلکتہ پولس کے خلاف آر ایس ایس نے ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ موہن بھاگوت 4ہزار بی جے پی اور آر ایس ایس ورکروں کے ساتھ خصوصی میٹنگ کررہے ہیں ۔
نوٹ بندی کے بعد وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کھل کر مودی کی سخت تنقید کررہی ہیں ۔اس کی وجہ سے ٹی ایم سی اور آر ایس ایس کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں ۔کلکتہ ہائی کورٹ کے ذریعہ آر ایس ایس کو ریلی کی اجازت دیے جانے پر بی جے پی نے کہا تھا کہ ممتا بنرجی بنگال میں آر ایس ایس اور بی جے پی کی مقبولیت میں کمی نہیں لا سکتی ہیں ۔