الہ آباد، :عیدالاضحی کی وجہ سے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی اب آئندہ 15 ستمبر کو الہ آباد میں میگا روڈ شو کریں گے ۔ پارٹی ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ الہ آباد میں مسٹر گاندھی کی کھاٹ سبھا عید الاضحی کی وجہ منسوخ کر دیا گیا ہے ۔ پہلے سرپتي پور گاؤں میں ان کی کھاٹ سبھا ہونا طے کیا گیا تھا۔ کانگریس عہدیداروں کے درمیان گذشتہ جمعرات کو شکرلال میموریل ہال میں ہوئی میٹنگ میں گاؤں کے نام پر مہر بھی لگ گئی تھی۔ لیکن اس کے کچھ دیر بعد ہی سیکورٹی کے پیش نظر مسٹر گاندھی کی کھاٹ سبھا کا پروگرام منسوخ کر دیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی ان کے
میگا روڈ شو کا نیا روٹ چارٹ بھی دیا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ روڈ شو کا پروگرام کوبھی ایک دن آگے بڑھا دیا گیا ہے ۔ مسٹر گاندھی اب 13 کی بجائے 14 ستمبر کی شام کو الہ آباد آئیں گے اور سوراج بھون میں قیام کریں گے ۔ پندرہ ستمبر کو شہر میں روڈ شو کرنے کے بعد وہ کوشامبی جائیں گے ۔ کانگریس کے ریاستی ترجمان کشور واشنے نے بتایا کہ مسٹر گاندھی کا روڈ شو 15 ستمبر کو سوراج بھون سے شروع ہوگا۔ روڈ شو کرنل گنج چوراہا، الہ آباد یونیورسٹی چوراہا، کٹرا، منموہن پارک، ہندو ہاسٹل چوراہا، سول لائنز واقع ہنومان مندر، فائر بریگیڈ چوراہا، نرنجن ڈاٹ پل ہوتے ہوئے جانسین گنج، جانسین گنج سے رام بھون چوراہا، سلاکھي چوراہا، بھادرگنج، لوکناتھ ہوتے ہوئے شہید یادگار پر پہنچے گا۔ جہاں راہل گاندھی مجاہدین آزادی کو خراج عقیدت پیش کریں گے ۔ خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد نکھاسکونا،خلدآباد، کربلا، چوپھٹکا، سلیم سرائے ، منڈیرا سے بمرولي ہوتے ہوئے روڈ شو کوشامبی میں داخل ہوگا۔