ملک کے سامنے موجودہ وقت میں اتنے بڑے بڑے چیلنجز ہیں جواس سے پہلے کبھی نہیں رہے اور انہیں امید ہے کہ پارٹی کی نئی قیادت اور نیا جوش ان چیلنجوں سے نمٹنے کے قابل ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام حالات کے درمیان کانگریس کو راہل گاندھی کی شکل میں ایک نیا اور نوجوان قیادت ملا ہے ۔ایک ماں کی حیثیت سے وہ راہل گاندھی کی تعریف نہیں کرناچاہتیں لیکن بچپن سے انہوں نے تشدد اور نقصان کا بے پناہ دکھ جھیلا ہے اور سیاست میں آگر انہوں نے ذاتی حملوں کا سامنا کیا ۔لیکن ذاتی حملوں نے انہیں اور مضبوط اور نڈر بنایا ہے اور انہیں پورا بھروسہ ہے کہ وہ ان چیلنجوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکیں گے ۔