کشی نگر۔ وزیر اعظم مودی نے کشی نگر میں نوٹ بندی پر ‘بھارت بند’ کا اعلان کرنے والی اپوزیشن جماعتوں پر سخت حملہ کرتے ہوئے آج عوام سے موبائل فون سے کاروبار کرنے کے لئے تیار رہنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم مودی نے کشی نگر نے کشی نگرمیں پریورتن ( تبدیلی )ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ان کی حکومت بدعنوانی اور کالے دھن کے راستے بند کرنے میں لگی ہوئی ہے تو دوسری طرف کچھ لوگ ‘بھارت بند’ کرنے میں لگے ہوئے ہیں۔
وزیر اعظم مودی نے کشی نگر میں موجود بھیڑ سے پوچھا کہ کالا دھن بند ہونا چاہئے یا بھارت بند، اس پر لوگوں نے مسٹر مودی کی کالا دھن کا خاتمہ کرنے کے لیے دونوں ہاتھ اٹھا کر زبردست حمایت کی۔
وزیر اعظم مودی نے کشی نگر میں کہا کہ 1000 اور 500 کے نوٹ بند کرنے کا فیصلہ سخت تھا لیکن وہ یقین دلاتے ہیں کہ اس سے ہم وطنوں کا مستقبل روشن ہوگا۔ مہاتما بدھ کے نروان کی جگہ پر منعقد بڑی ریلی میں انہوں نے بدعنوان اور کالا دھن رکھنے والوں کو للکارا۔ انہوں نے کہا کہ 70 برس تک جو دولت لوٹی گئی ہے اسے نکال کر غریبوں کا گھر بنانا ہے۔ غریب بچوں کی پڑھائی، غریب بزرگوں کو دوائی، غریب کے گھر میں بجلی پہنچائی جائے گی۔
یہ فیصلہ صرف غریب کے لئے کیا گیا ہے۔ ریلی میں بڑے پیمانہ پر پہنچی بھیڑ دیکھ کر انتہائی پرجوش نظر آرہے مسٹر مودی نے کہا کہ جس ملک میں 125 کروڑ لوگوں کا تعاون مل رہا ہو وہاں سے بدعنوانی کا خاتمہ ممکن ہے۔ ملک بہترین سمت میں جانے کے لئے تیار بیٹھا ہے۔ ایمانداری کی لڑائی میں عوام تکلیف جھیل کر بھی قربانی دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
موبائل فون سے کاروبار کو فروغ دینے کی اپیل کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ موبائل فون سے کاروبار کرنے کا طریقہ عام آدمی کو سمجھایا جانا چاہئے۔ اسی طریقے سے پوری دنیا کاروبار کر رہی ہے لیکن ہم پیچھے رہ گئے۔ اب پیچھے نہیں رہیں گے۔ اسی راستے سے تبدیلی آئے گی، کالا دھن جائے گا اور ‘آپ کا’ مستقبل بن جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ موبائل فون سے جو بھی خریدنا ہو بہت آسانی سے خرید سکتے ہیں۔ یہ موبائل فون بینک کی برانچ بن گئی ہے۔ پہلے جیب میں پرس رکھنا پڑتا تھا، اب زمانہ بدل گیا ہے موبائل ہی پرس بن گیا ہے۔