مولانانے وقف بورڈ کے موجودہ چیرمین کی حقیقت بیان کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سے کہاکہ اسکی مثال ایک سانپ کی سی ہے جو اسے دودھ پلاتا ہے اسے ہی ڈستا ہے۔
جس پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ چیرمین نے ہم سے ملاقات کے لئے وقت مانگا تھا مگر ہم نے ملاقات سے انکار کردیاتھا۔وزیراعلیٰ سے شیعوں پر قائم کئے گئے جھوٹے اور بے بنیاد مقدموں کو ہٹانے کو لیکر بھی بات ہوئی ۔وزیراعلیٰ نے یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد فرضی مقدموں کو ختم کیا جائےگا۔