گئورکشا کے نام پر ہورہی غنڈہ گردی پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے اس سلسلے میں سخت احکامات جاری کئے ہیں کہ شرپسند عناصر پر کاروائی کی جائے ۔وزیراعلیٰ نے کہاکہ اگر کوئی ایسا کرتاہے تو عوام قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لیں بلکہ معاملہ کو پولس کے سپردکردیا جائے ۔قانون کو ہاتھ میں لینے والوں پر سخت کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ہیں۔
دوران گفتگو مولانا نے وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ پر بھی وزیراعلیٰ کو متوجہ کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے سناہے کی سی بی آئی جانچ کی فائل کو افسر پرانی جان پہچان کی بنیاد پر روک لیتے ہیں ۔وزیراعلیٰ نے فورا متعلقہ افرادکو بلاکرکہاکہ انہیں فورا وقف بورڈ کی سی بی آئی جانچ کی فائل کے بارے میں بتایا جائے کہ کام کہاں تک پہونچاہے ۔