بھوپال : مدھیہ پردیش میں بی جے پی کے ایک ممبر اسمبلی نے مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی کو لے کر متنازع بیان دیا ہے ۔ بی جے پی ایم ایل اے رامیشور شرما نے کہا کہ اسد الدین اویسی ایک طرح سے شدت پسند اور دہشت گرد ہیں ، وہ ایک دہشت گرد کی طرح سے بات کرتے ہیں ، اسد الدین اویسی ہندوستان کے آئین میں بھی یقین نہیں رکھتے ہیں۔
راجدھانی بھوپال میں دئے اپنے بیان میں ممبر اسمبلی رامیشور شرما کا کہنا تھا کہ اسد الدین اویسی بے وقوف ہیں ، ان کو آئین کے بارے میں کچھ بھی معلوم نہیں ہے ، اویسی کے مشورہ کی ضرورت نہ تو مرکزی حکومت کو ہے اور نہ ہی مدھیہ پردیش کی حکومت کو۔
Pages: 1 2