چنئی۔ اداکار سے لیڈر بنے کمل ہاسن نے اتوار کو منظور کئے گئے آرڈیننس میں تبدیلی پر حیرت کا اظہار کیا۔ صرف 12 سال سے کم عمر کی بچیوں سے عصمت دری کے معاملات میں موت کی سزا کا التزام کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ 14، 15 اور 16 سال کی لڑکیاں کیا بچی نہیں ہیں۔ ہاسن نے یہ بھی کہا کہ کنبوں کو اپنے لڑکوں کو ذمہ دار بنانا چاہئے۔
مکل ندھی مے ام (ایم این ایم) چیف ہاسن نے یو ٹیوب کے ذریعہ اپنی پارٹی کے کارکنوں اور حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
Pages: 1 2