عراق :نجف اشرف میں زائرین کے ہوٹل میں لگی شدید آگ، دو زائرین شہید متعدد زخمی

تہران : اسلامی جمہوریہ ایران کے زائرین کے امور کے دفتر کے نمائندے نے کہا ہے کہ نجف اشرف کے پرانے شہر میں واقع زائرین کے ہوٹل ناصر میں آگ لگنے سے دو ایرانی خاتون زائر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں۔

اسلامی جمہوریہ ایران کے زائرین کے امور کے دفتر کے نمائندےمرتضی آقایی کا کہنا تھا کہ ہوٹل کے کمرے میں آگ لگنے اور دھویں کی وجہ سے دم گھٹنے سے دو ایرانی خاتون زائر اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں اور ایک خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *