آئی پی ایل 11 میں ممبئی انڈینس اور رائل چیلنجرس بنگلورو کے میچ میں ایک بڑی غلطی ہوگئی ۔ ٹورنامنٹ کے براڈ کاسٹر نے ٹی وی امپائر کو غلط ری پلے دکھادیا حالانکہ اس کا میچ پر کوئی خاص اثر نہیں پڑنے والا تھا ۔
آر سی بی کی اننگز کے 18 ویں اوورس کی آخری گیند پر جسپریت بمبرہ نے امیش یادو کا وکٹ لیا ۔ امیش کوور فیلڈر روہت شرما کو کیچ تھما کر آوٹ ہوئے ۔ امپائر نےتیسرے امپائر کو گیند صحیح تھی یا نہیں ، دیکھنے کیلئے کہا ، ر ی پلے سامنےآیا کہ اگلا پاوں کریز کے اندر تھا اور امیش یادو نان اسٹرائیک پر تھے ۔ کسی کی توجہ نہیں گئی کہ امیش تو اسٹرئیکر اینڈ پر تھے ۔
ری پلے دیکھنے کے بعد کمنٹیٹر سنیل گواسکر حیران رہ گئے۔ انہوں نے پوچھا کہ تیسرے امپائر کے پاس جانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی ۔ حالانکہ اگر بمبرہ کی گیند نوبال بھی ہوجاتی تو میچ کے نتیجہ پر اس کو کوئی اثر پڑنے والا نہیں تھا کیونکہ اس وقت تک آر سی بی کے ہاتھ سے میچ نکل چکا تھا ۔ لیکن اس واقعہ کے سامنے آنے بعد ایک نئی بحث شروع ہوگئی ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر میچ کے اہم موڑ پر ایسا ہوا ہوتا تو کیا ہوتا۔