نوادہ: بہار میں نوادہ ضلع کے رجولی تھانہ علاقہ میں آّج صبح ایک نجی بس کے پلٹ جانے سے 28 مسافر زخمی ہوگئے ۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا ہے کہ کوکلکتہ سے پٹنہ جارہی ایک بس رجولی چیک پوسٹ کے نزدیک سڑک کنارے پلٹ گئی۔ حادثہ میں بس میں سوار 28 لوگ معمولی طور سے زخمی ہوگئے ہیں۔ حادثہ کے بعدڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ زخموں کو رجولی طبی مرکز میں علاج کرایا گیا ہے ۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے پولیس نے بس کو ضبط کرلیا ہے ۔