پٹنہ: بہار کی راجدھانی پٹنہ میں مختلف پرائیویٹ اداروں کے ذریعے میڈیکل، انجینئرنگ سمیت کئی طرح کے کورسز کی مبینہ فرضی ڈگریو ں کے گورکھ دھندے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔

پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ پٹنہ کے خواجہ پورہ میں واقع رائل انسٹی ٹیوٹ میں چھاپہ ماری کی گئی۔ اس انسٹی ٹیوٹ میں ملک کی کئی نجی یونیورسٹیوں سے ڈگریاں دینے کا پردہ فاش ہوا ہے ۔ اس ادارہ کے ذریعے پرائیویٹ یونیورسٹیوں سے میڈیکل، انجینئرنگ، بی ایڈ سمیت کئی دیگر کورسزکی ڈگریاں گھر بیٹھے دیئے جانے کی شکایت پر چھاپے مارے گئے ۔معاملہ روشنی میں آنے کے بعد پٹنہ پولیس کی خصوصی ٹیم راجدھانی پٹنہ کے دوسرے علاقوں میں چھاپہ مار رہی ہے ۔دوسری طرف، نجی ادارہ کا دعوی ہے کہ انسٹیٹیوٹ کے ذریعے مختلف یونیورسٹیوں سے جاری کی گئی ڈگریاں جعلی نہیں ہیں اور ان کا الحاق یونیورسٹی ریکارڈ میں بھی ہے ۔
Pages: 1 2