کیا آپ زندگی میں کینسر، ہارٹ اٹیک، فالج اور ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے امراض سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو پھلوں، سبزیوں اور مچھلی وغیرہ سے بھرپور خوراک کا استعمال عادت بنالیں۔
یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔
یو ایس ڈیپارٹمنٹ آف ویٹرنز افیئرز میڈیکل سینٹر کی تحقیق کے مطابق جسم کے لیے صحت مند چربی کا استعمال مختلف جان لیوا امراض سے تحفظ دیتا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، بیج، اجناس، مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا بریسٹ کینسر کا خطرہ 57 فیصد، ہارٹ اٹیک اور فالج کا 29 فیصد جبکہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کا خطرہ 30 فیصد تک کم کردیتا ہے۔
تحقیق کے مطابق صحت مند چربی سے بھرپور غذا صحت کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے اور لو فیٹ غذاﺅں کا رجحان درحقیقت نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
محقین کا کہنا تھا کہ آج کل کی غذا میں سچورٹیڈ فیٹس کی مقدار بہت زیادہ وہتی ہے جو کہ صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوتے ہیں۔
محققین کے مطابق ابھی اس بات کے واضح شواہد تو موجود نہیں مگر ہ پھلوں، سبزیوں، زیتون کے تیل، بیج، اجناس، مچھلی وغیرہ سے بھرپور غذا کا استعمال بلڈ پریشر، گردوں کے امراض وغیرہ سے بھی تحفظ دینے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آپ اپنی غذا کو صھت مند بنانا چاہتے ہیں تو زیتون کے تیل کو لازمی طور پر اس کا حصہ بنائیں۔